کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 2 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق
سیالکوٹ (بیورورپورٹ) ڈسکہ روڈ پر کار کی سائیڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 2 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈسکہ روڈ نزد محبت خان پٹرول پمپ کار کی سڑک کے سائیڈ پر کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجہ میں دو بہن بھائی 3سالہ عزا، 6 سالہ زمان ولد سہیل، 36سلمان ،58سالہ اسلام، 29 سالہ عمران ،33 سالہ سہیل ساکن فتح گڑھ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو بہن بھائی 3سالہ عزا، 6 سالہ زمان ولد سہیل، 36سلمان ،58سالہ اسلام، 29 سالہ عمران جاں بحق ہوگئے جبکہ 33سالہ سہیل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال جائے حادثہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا بعدازاں کار کو سڑک سے ہٹا کر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلوا دیا۔ لواحقین کے بقول گاڑی میں ایک فیملی کے ممبرز اور دو دوست سوار تھے اور سالگرہ کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔