علاقائی خبریں
سالانہ قدیمی مجلس عزا چہلم فرزند رسول اللہ 12/13 جون ہو گی
شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)سالانہ قدیمی مجلس عزا چہلم فرزند رسول اللہ 12/13 جون 2025 جمعرات تمام رات / جمعہ تمام دن بمقام امام بارگاہ گلشن زہرا جسڑ نارووال میں زیر اہتمام مولانا منیر حسین شیرازی صدر مجلس وحدت المسلمین ڈسٹرکٹ نارووال منعقد ہوگی۔ جسمیں ذاکر قاضی وسیم صفدر خانیوال ، ذاکر ناہید عباس جگ ، علامہ علی اکبر کاظمی، ذاکر امیر حسین جعفری سرگودھا ، علامہ کرامت عباس حیدری لایور، سید حسن رضا ہمدانی، مولانا نسیم عباس علوی میلو سیلو ،مولانا عابد علی عابد کوٹلی شمس ودیگر علماء وذاکرین خطاب فرمائیں گے ۔ حرف آخر برآمدگی شبیہ ذوالجناح ہوگی۔ علاقہ بھر کی ماتمی سنگتیں شریک پرسہ ہوںگی۔ شیرازی برادران کی طرف سے مومنین کے لیے لنگر امام ع کا بھی وسیع انتظام ہوگا ۔ مومنین ٹائم کی پابندی فرمائیں