علاقائی خبریں

عظیم الشان "بقائے پاکستان طلبہ کنونشن” کا انعقاد

نارووال(حاجی غلام عباس )انجمن طلباء اسلام ضلع نارووال یونٹ سدو والا کے زیر اہتمام عظیم الشان "بقائے پاکستان طلبہ کنونشن” کا انعقاد مون میرج ہال ساگر پور میں کیا گیا جس میں سابقین ،قائدین اور کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام میں انجمن طلباء اسلام یونٹ سدووالا کی نئی باڈی بھی تشکیل دی گئی۔عمر بلا کو متفقہ رائے سے یونٹ ناظم منتخب کیا گیا۔کنونشن کے روح رواں اور منتظم سابق رہنما اے ٹی آئی رانا طارق جمیل تھے جن کی خصوصی توجہ اور کاوش سے اس خوبصورت پروگرام کا انعقاد ممکن ہوا۔علاوہ ازیں چوہدری کاشف گجر،ماجھو گجر،رانا تنویر،چوہدری حسنین،عثمان جٹ،سمیع اللہ آزاد،ملک عبداللہ،زین کنگ،طلحہ رندھاوا،میاں توقیر،سدووالا یونٹ کے نو منتخب ناظم عمر بلا اور ان کی ٹیم کی خصوصی محنت اور رابطوں نے بھی پروگرام کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔کنونشن میں ضلع ناظم عبداللہ بٹ،ضلع جنرل سیکرٹری احمد رضا،سینیئر رہنما محسن باجوہ،سابق ضلع ناظم زوہیب گجر،سابق ضلع ناظم شہریار جٹ،سابق جنرل سیکرٹری پیر عابد شاہ،تحصیل ناظم حسن پڈا،سٹی ناظم اویس ساقی،کلیم اللہ،احسن بلا،مسٹر شہباز،وکیل چوہان،چاند بوبک،محسن رضا جماعتی،اسد بوبک،حمزہ گجر،رانا عدنان،احمد باجوہ،فہد بوبک اور ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔یونٹ بولا باجوہ،یونٹ بدوملہی،یونٹ نیلم چوک اور یونٹ مسلمانوں کے عہدیداران اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں کنونشن میں شریک ہوے۔ اپنےخطاب میں ضلع ناظم عبداللہ بٹ نے کامیابی کنونشن کے انعقاد پر انجمن طلباء اسلام یونٹ سدو والا کے کارکنان ذمہ داران و سابقین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک خوبصورت پروگرام اور یونٹ کی باڈی اناؤنس کروائی۔ضلع ناظم نے سدووالا کے دوستوں سے اپیل کی کہ وہ سیدی مرشدی یانبی یانبی کے نعرہ کو عام کرنے کے لیے اے ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیں۔خطاب کے آخر میں تمام نومنتخب ذمہ داران کے راہ حق پر استقامت سے چلنے کے لیے دعا کی گئی۔علاوہ ازیں محسن جماعتی،کلیم اللہ اور سابق ضلع ناظم شہریار جٹ نے بھی کارکنان سے خطاب کیا اور اے ٹی آئی کی مقاصد اور منشور پہ روشنی ڈالی۔کنونشن کے بعد سدووالا سے صادق آباد اسٹاپ تک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button