کرائمز

وہاڑی :پرائس کنٹرول مجرسٹریٹس کی نااہلی پر سرزنش

وہاڑی (سجاد الرحمن )ضلع وہاڑی میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فرائض احسن طریقے سے انجام نہ دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضلع بدر کرنے کی بھی عندیہ دے دیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرزنش کی ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کو نکیل ڈالیں متحرک ہو کر کام کریں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی وژن کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے روٹی،پھل،سبزیوں،چکن،کریانہ آئٹمز اور ڈبل روٹی کی قیمتوں کو چیک کریں انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بلاناغہ مارکیٹس کا وزٹ کریں دکانداروں کو نرخنامے آویزاں کرنے اور سرکاری ریٹ پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کا پابند کریں ا ور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فارو ق احمد اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button