شجاع آباد شہر کا مرکزی قبرستان نورشاہ چار دیواری سے محروم
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد شہر کا مرکزی قبرستان نورشاہ قیام پاکستان سے قبل کا موجود ہے لیکن آج تک بیک سائیڈ کی چار دیواری سے محروم چلا آرہا ہے سیاسی و سماجی رہنماء صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راؤ خالد باقر نے کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر سے مرکزی قبرستان نورشاہ کی بیک سائیڈ کی چاردیواری تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہےتفصیلات کے مطابق شجاع آباد سیاسی و سماجی رہنماء صدر ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن راؤ خالد باقر نے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ شہر کا مرکزی قبرستان نورشاہ قیام پاکستان سے قبل کا موجود ہے لیکن آج تک بیک سائیڈ کی چار دیواری سے محروم ہے انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی قبرستان نورشاہ کی بیک سائیڈ کی چاردیواری نا ہونے کی وجہ سے قبرستان کے نزدیک بنے گھروں کے مالکان نے اپنے سیوریج کے گندے پانی کے پائپ قبرستان میں نکالے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج کا گندا پانی قبرستان میں داخل ہوجاتا ہے اور بیک سائیڈ کی چاردیواری نا ہونے کے باعث سیوریج کا گندا پانی قبروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہوتی ہے سیاسی وسماجی رہنماء صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راؤ خالد باقر نے کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر سے مرکزی قبرستان نورشاہ کی بیک سائیڈ کی چاردیواری تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قبروں کی بے حرمتی ہونے سے بچ سکے######