کرائمز

لیسکوٹیم کی جوہر ٹاؤ ن میں کارروائی،بجلی چور پکڑا گیا

لاہور(آئی این پی )چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پربجلی چوری کے خلاف مہم میں لیسکو ٹیم نے جوہر ٹاؤن ڈویژن کی سب ڈویژن ایئر لائن ٹاؤن میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے عادی بجلی چور علی حسن کو گرفتار کرلیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق جوہر ٹاؤن ڈویڑن کے اے ایم او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جس میں دوران چیکنگ ایسے بجلی چور کو گرفتار کیا جس کے خلاف پہلے سے 22 ایف آئی آرز درج ہیں اور وہ لیسکو کا 30 لاکھ روپے کا نادہندہ بھی ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔لیسکو کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بلا تعطل اور معیاری بجلی فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button