کرائمز

ستوکتلہ،نائجیرین باشندے کی پھندا لگی لاش برآمد

لاہور(آئی این پی )ستوکتلہ کے علاقے میں نائجیرین باشندے کی پھندا لگی لاش برآمد،پولیس نے قتل اور خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں انوسنٹ نامی نائجیرین باشندے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کرکے قتل و خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ انوسنٹ کی لاش ہاسٹل کے واش کے ساتھ روشن دان میں لٹکی ہوئی تھی اسے قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے یہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر معلوم ہوا گا جس کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button