علاقائی خبریں

فورٹ عباس: ٹی کیو ایچ ہسپتال کی محرومیاں دور کرنے کے لیے اقدامات جاری، ڈاکٹر عمر جاوید ملک

فورٹ عباس (عامر سلطان سے ) ڈپٹی ہیلتھ آفیسر و ٹی ایچ کیو ہسپتال فورٹ عباس کے ایم ایس ڈاکٹر عمر جاوید ملک نے کہا ہے کہ ہسپتال میں موجود محرومیوں اور مسائل کے خاتمے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر جاوید ملک کا کہنا تھا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ہسپتال کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی کرپشن، غفلت یا ناجائز کام برداشت نہیں کیے جائیں گے اور میرٹ کی بنیاد پر عوام کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر عمر جاوید ملک نے مزید بتایا کہ تحصیل بھر میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں بھی عوام کو بنیادی طبی سہولیات، ادویات اور علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو مقامی سطح پر معیاری طبی خدمات میسر آ سکیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button