علاقائی خبریں

لودھراں کا معرکہ حق بنیان المرصوص کے سلسلہ میں میگا ایونٹ

لودھراں(محمد اعجاز انصاری سے)

وطن عزیز کی سلامتی و خومختای مقدم،پاک افواج اور قوم ایک پیچ پر ہیں۔
ضلعی انتظامیہ لودھراں کا معرکہ حق بنیان المرصوص کے سلسلہ میں میگا ایونٹ،
میونسپل سٹیڈیم کے جشنِ فتح میں پاک افواج کو شان دار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک افواج کی شاندار کامیابی کی پروقار تقریب یادگار بن گئی۔جشن فتح میں نامور سرائیکی گلوکاراجمل ساجد، سبطین اجمل اور ارم سیال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد سمیٹی۔جشن فتح میں شان دار آتشبازی کا بھرپورمظاہرہ بھی کیا گیا۔معرکہ حق میں پاک افواج کی بہادری و دلیری کے چرچے عام تھے۔شہریوں،فیمیلیز کی جشن فتح میں شرکت،پاک افواج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے فضا میں گونجتے رہے۔
قومی جذبے،ہمت،یکجہتی اور کامیابیوں کو مثالی انداز میں پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں ہم سے کئی گنا بڑا دشمن ملک ہمارے پاؤں چاٹنے پر مجبور ہوا۔پاک افواج اور قوم نے ایک سال قبل مثالی ہمت و استقلال کا مظاہرہ کیا اسے جاری رکھا جائے گا،ہماری افواج نے ثابت کیا ہے کہ ہم عظیم ہیں اور عظیم تر رہیں گے،وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے جہد مسلسل جاری رہے گی،وطن عزیز کی سلامتی،ترقی خوشحالی کیلئے دعاگو ہوں، میگا فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر انتظامی افسران کو مبارکباد دیتا ہوں،فیسٹیویل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد طیب،لیاقت علی گیلانی ودیگر موجود تھے۔فیسٹیول کے اختتام پر شہری آتشبازی سے خوب محظوظ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button