علاقائی خبریں

پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے “معرکۂ حق” موٹر سائیکل ریلی

لودھراں(محمد اعجاز انصاری سے)میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے “معرکۂ حق” موٹر سائیکل ریلی*۔ضلعی انتظامیہ لودھراں اور پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری(PSER ) ٹیم کے زیرِاہتمام پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کی۔پی ایس ای آر ٹیم سمیت مؤثر سائیکل سوار شہریوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر میلاد چوک سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈی سی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی ضامن ہے،پوری قوم اپنے بہادر سپہ سالار اور سپاہیوں کے ساتھ ہے،
“معرکۂ حق” قومی اتحاد، یکجہتی اور وطن عزیز سے محبت کی علامت ہے،ہماری تاریخی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب ہمیں کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔لودھراں کے عوام کی ریلی میں شرکت سے ثابت ہوا ہے کہ قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ڈسٹرکٹ منیجر PSER خواجہ سعد
نے کہا کہ ریلی کا مقصد پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنا،عوام میں حب الوطنی جذبے کو فروغ دینا ہے۔ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔قبل ازیں پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈی سی آفس میں کیک بھی کاٹا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button