علاقائی خبریں

معرکہ حق کی کامیابی پر میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا

سانگلہ ہل (ملک کاشف )سانگلہ ہل میں 9مئی 2025میں ہم ہیں بنیان مرصوص کے نام سے شروع ہونے والا معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ہل پارک سانگلہ ہل میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا میوزیکل نائٹ پروگرام میں پاکستان کے مشہور سنگر جمیل لوہار نے ملی نغمے گا کر شہریوں کے خون کو خوب گرمایا تقریب میں قومی جذبے یکجہتی اور کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہم ہیں بنیان مرصوص کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت ٫سابق ایم پی اے طارق محمود باجوہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسامہ امانت نے کہا
آپریشن بنیان المرصوص نے پوری دنیا پر یہ حقیقت آشکار کر دی کہ پاکستان ایک مضبوط، خودمختار اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے، جو اپنے دفاع اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔یہ عظیم کامیابی ہماری بہادر اور پیشہ ور افواجِ پاکستان کی قربانیوں، مدبر سیاسی قیادت کی بصیرت اور پوری قوم کے بے مثال اتحاد کا نتیجہ ہے گلوگاروں نے شہریوں کی فرمائش پر گانے سنائے جس پر شرکاء نے خوب داد دی معرکہ حق کی تقریب میں خواتین اور بچوں نے بھر پور کی شرکت کی تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لے دعائیں کی گئیں تحصیل انتظا میہ نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر معرکہ حق کی تقریب کا اختتام کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button