کرائمز

شہید کانسٹیبل حبیب اللہؒ کی قربانی کو خراجِ عقیدت

بہاولپور/ دھوڑکوٹ ( محمد ساجد بلوچ)شہید کانسٹیبل حبیب اللہؒ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ چوہدری جاوید اختر نے قبرستان کا دورہ کیا اور شہید کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر سمیت دیگر افسران نے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کے لیے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل حبیب اللہؒ جیسے فرض شناس اہلکار وقت کے ساتھ فراموش نہیں ہوتے بلکہ اپنی قربانی اور کردار کے باعث ہمیشہ کے لیے تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1996 میں فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کر کے شہید نے بہادری، وفا اور فرض شناسی کی لازوال مثال قائم کی، جو پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پولیس فورس اپنے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔اختتامیہ تقریب کے اختتام پر شہید کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button