جے ایس سپورٹس جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر
بہاولپور ( بیورورپورٹ) بہاولپور میں جونیئر کرکٹ ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے منعقد ہونے والا آل بہاولپور جے ایس سپورٹس جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ سنسنی خیز ٹورنامنٹ گیم ٹائم انڈور گراؤنڈ میں کھیلا گیا جسے جے ایس سپورٹس بہاولپور نے اسپانسر کیا۔ ٹورنامنٹ میں بہاولپور کی 15 جونیئر ٹیموں نے بھرپور شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
فائنل میچ جے ایس سپورٹس اور کنگز الیون کے درمیان کھیلا گیا جو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ جے ایس سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 50 رنز کا ہدف دیا۔ ٹیم کی جانب سے افنان ساجد ۔ زید۔ فیضان ساجد۔ عبداللہ اور احسن نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔
جواب میں کنگز الیون کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 45 رنز ہی بنا سکی۔ جے ایس سپورٹس کے بولرز افنان ساجد۔ عبداللہ۔ احسن ۔حمزہ ۔ہارون اور وقار نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ اس عمدہ کارکردگی کی بدولت جے ایس سپورٹس نے فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ٹورنامنٹ کی کامیاب سرپرستی بہاولپور کے معروف کرکٹر اور باصلاحیت کھلاڑی عظمت۔ احمد فرانی۔ معاز اور عزیر نے کی۔ اس موقع پر جے ایس سپورٹس بہاولپور کے اونر شاہد گجر کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایسے ایونٹس وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس سپورٹس بہاولپور آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گا۔
شہریوں اور شائقینِ کرکٹ نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔