کرائمز
قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری گرفتار
راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ چونترہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری نے ذاتی رنجش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کیا تھا جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا تھا، اشتہاری جنوری 2025 سے مطلوب تھا۔چونترہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔