کرائمز
میانوالی ، داماد نے ساس کو فائر مار کر ابدی نیند سلا دیا،ملزم فرار
میانوالی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )عیدالاضحی کے روز داماد نے ساس کو فائر مار کر ابدی نیند سلا دیا۔ واقعات کے مطابق میانوالی شہر کے مشہور مسلم بازار کی رہائشی 40 سالہ خاتون مسمات نسیم بی بی زوجہ منیر احمد قوم راجپوت کو داماد نے گھریلو جھگڑے پر پسٹل- 30 سے فائر مار کر ابدی نیند سلا دیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تا حال ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ـ