کرائمز

سانگھڑ: سنگین جرائم میں ملوث 03 روپوش گرفتار، مال مسروقہ برآمد

سانگھڑ(سلیم رضا)سنگین جرائم میں ملوث 03 روپوش گرفتار چوری میں ملوث 02 خواتین سمیت 04 چور گرفتار مال مسروقہ برآمد جواء کے اڈے پر چھاپہ مشتبہ موٹرسائیکل اور دائو پر لگی رقم برآمد منشیات فروش گرفتار بڑی مقدار میں شرآب برآمد مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہونے پر اصل مالک کے سپردتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں ایس ایچ او ٹنڈوآدم غلام شبیر ڈلوانی نے ڈکیتی رہزنی پولیس مقابلے اور اقدام قتل جیسے سنگین نوعیت کے 03 مقدماٹ میں ملوث روپوش ملزم ارباب مگسی کو گرفتار کیا ہے۔جبکہ ایس ایچ شہداد پور نیاز حسین کلہوڑو نے چوری کے مقدمے میں روپوش ملزم حیدر بخش عمرانی کو گرفتار کیا ہے ایس ایچ او جھول نبی بخش لاشاری نے چوری کے مقدمہ میں روپوش ملزم وحید کھوسو کو گرفتار کیا ہے ایس ایچ او ٹنڈوآدم غلام شبیر ڈلوانی نے شہر میں شاپنگ کرنے والی خواتین کے پیسے چوری کرنے والی 02 خواتین پٹھانی بھٹی اور روبینہ بھٹی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10 ہزار روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی اس کے علاوہ ٹنڈوآدم پولیس نے ایک اور کاروائی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر منشیات فروش نظیر منگنہار شہریار میواتی اور احتشام شیخ کو کو گرفتار کرکے تیس لیٹر شراب برآمد کی ہے۔ ایس ایچ او کھاہی غلام محمد سہیتو نے چوری کے مقدمے میں ملوث 02 ملزمان بلاول مری اور سلیمان مری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ 70 ہزار مالیت کی بکری برآمد کی ہے ایس ایچ او بی سیکشن سلام دین سولنگی نے جواءکے اڈے پہ چھاپہ مار کر 02 جواریوں آصف چانڈیو اور دریا خان چانڈیو کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے پانچ ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے ایک مشتبہ موٹر سائیکل دائو پر لگی 18 سو روپے کی رقم بھی برآمد کی ہے ایس ایچ او شاہ پورچاکر راؤ واجد علی نے مسروقہ موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ہونے پر اس کے اصل مالک حیدر حسین علوی کے حوالے کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button