کرائمز

ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

قصور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کیمطابق تمام متعلقہ ادارے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہوں پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں تا کہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو سکے، ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے، اہم شاہراہوں پر سپیڈ بریکر اور زیبرہ کراسنگ سمیت آگاہی سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی نے ان خیالات کا اظہار ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اسسٹنٹ کمشنر قصور اسفند یار، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ریسکیو1122، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس و دیگر متعلقہ افسران نے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈی سی عمران علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام تحصیلوں میں لوگوں کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقد کیے جائیں اہم شاہراہوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر مزید عملہ تعینات کیا جائے، اُوور سپیڈنگ، اُوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button