کرائمز

شکایت کنندہ کے علاقے کا گیس پریشر کا مسئلہ حل کر دیا گیا

کوئٹہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شکایت کنندہ نے اپنے علاقہ مکینوں کی جانب سے درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ انہیں کافی عرصے سے گیس کے کم پریشر کا سامنا ہے۔اس نے مزید بتایا کہ اس نے اپنی شکایت کے ازالے کے لیے (SSGCL) سے رجوع کیا، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ لہذا، انہوں نے وفاقی محتسب کی اپلیکیشن پر آن لائن کیس رجسٹرڈ کروایا۔شکایت موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ کے عملے نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کیا۔اور احکامات جاری کیے کہ شکایت کنندہ حاجی محبوب علی کے علاقے کا گیس پریشر بلا کسی تاخیر کے بحال کیا جائے۔وفاقی محتسب کی احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے مقررہ جگہوں کا دورہ کیا اور ان کی ڈسٹری بیوشن گیس پائپ لائن میں کنڈینسیٹ کی موجودگی کا پتہ چلا، جسے صاف اور درست کیا گیا۔جس کے بعد گیس کا پریشر سابقہ سے بہتر حالت میں بحال کیا گیا۔لہذا پورے علاقے کا کم پریشر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔گیس پریشر کا مسئلہ حل ہوتے ہی علاقہ مکینوں نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button