کرائمز
ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر سات سالہ عثمان موقع پر جاں بحق
ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر سات سالہ عثمان موقع پر جاں بحق
شکرگڑھ(خالدسیف انجم سے)ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر سات سالہ عثمان موقع پر جاں بحق ، ریت سے بھری ٹرالی پر چڑھنے کی کوشش کی تو ہاتھ پھسل جانے سے ٹائر اوپر سے گزر گیا۔ واقعہ محلہ شریف پورہ شکرگڑھ میں پیش آیا۔ اہل علاقہ میں سوگ کا سماں ہوگیا۔ والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔ ٹرالی ڈرائیور موقع سے ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔