کرائمز
پنجگور درجنوں مسلح افراد کا پولیس تھانہ تسپ پر حملہ
پنجگور ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پنجگور درجنوں مسلح افراد کی پولیس تھانہ تسپ پر حملہ ایک سرکاری گاڑی سمیت مزید دو گاڑیوں اور تھانہ کے روزنامچہ کو نذرآتش کردیا پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملہ کے دوران اہلکاروں کو یرغمال بناکر تھانہ کا موبائل گاڑی سمیت دو مذید گاڑیوں جو مال مقدمہ کے تھے نذر آتش کردئیے حملہ آوروں نے جاتے وقت تھانے کا روزنامچہ بھی نذرآتش کیا پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر اور منگل کے درمیانی شب 9 بجے کے قریب پیش آیا جہاں دو درجن کے قریب مسلح افراد نے تھانے پر حملہ آور ہوکر تھانے میں موجود گاڑیوں اور روزنامچہ کو نذرآتش کیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا ۔