لاہور : 15 لاکھ 59 ہزار سے زائد شہریوں کو سروسز کی فراہمی
لاہور (اسٹاف رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 15 لاکھ 59 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 07 لاکھ 02 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 03 لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔01 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔75 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 60 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔19 ہزار شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔39 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2239 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی،77 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور 21 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔17 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔1505 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جہاں شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔