کرائمز

ملک اسد قتل کیس ،ملک امجد آفریدی جوڈیشل ریمانڈ پرکوہاٹ جیل منتقل

کوہاٹ(کرائمز پوائنٹ ڈا ٹ کام ) سابق ضلع ناظم ملک اسد قتل کیس میں زیرحراست سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک امجد آفریدی کو پانچ روزہ ریمانڈ کے بعد مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرکوہاٹ جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ کوہاٹ پولیس نے تقریباًایک ہفتہ قبل سابق ایم پی اے امجد آفریدی کو سابق ضلع ناظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ملک اسد قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاتھا اورمقامی عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔منگل کے روز جسمانی ریمانڈ کے بعد پولیس نے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا تاہم عدالت نے مزید ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے انہیں کوہاٹ جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق ایم پی اے کے حمایتی کارکنان اور علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ احاطہ عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button