کرائمز

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا اچانک دورہ

کہوٹہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ مخدوم بلال احمد نے میونسپل عملے کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں قائم کنٹرول روم، اور مختلف علاقوں میں صفائی کی صور تحال کا جائزہ لیا، کنڑول روم کی کار کردگی کا معائنہ کیا اور صفائی کے مجموعی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی عملے کی محنت کو سراہا اور شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے مزید بہتری کی ہدایات بھی جاری کیں۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور صفائی کے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button