کرائمز

بلدیہ ٹائون عمارت میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

کراچی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) بلدیہ ٹائون بینک الحبیب کے قریب عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول 1 فائر بریگیڈ ٹرک اور 1 ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ کے مطابق ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا امکان ختم کیا جا سکے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔ ریسکیو 1122 سندھ ہر ہنگامی صورت حال میں شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے اور عوام سے گزارش ہے کہ آگ یا دیگر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button