کرائمز
تلہار:ریلوے پھاٹک پر میرواہ کینال پر 10فٹ کا شگاف پڑ گیا
تلہار(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تلہار کے نزدیک ریلوے پھاٹک پر میرواہ کینال پر 10فٹ کا شگاف پڑ گیا، جس کے نتیجے میں شہر کے باہر قائم حیدر شاہ کالونی میں پانی داخل ہوگیا، جبکہ تلہار شہر کے بھی ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، مقامی لوگوں کے اطلاع پر محکمہ آبپاشی کے ملازمین نے ایک گھنٹے کے بعد ہیوی مشین کے ذریعے شگاف بند کروا کر شہر کو ڈوبنے اور مزید نقصانات ہونے سے بچالیا۔