پانچ گنا بڑے دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملادیا ، شاہد انصاری
ڈسکہ(عشرت انصاری)تحریک لبیک پاکستان کے رہنمامحمد شاہد انصاری نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی حملہ کے مقابلہ میں ساری قوم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پانچ گنا بڑے دشمن بھارت کا غرور خاک میں ملادیا حکومت پر لازم ہے کہ وہ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اس ازلی دشمن کے خلاف مستقل طور پر بنیان مرصوص بننے کے لئے ٹھوس اقدام کرے۔ انہوں نے اس امر پر کڑی نقطہ چینی کی کہ جس دن امریکہ نے سلامتی کونسل کے چودہ ارکان کی فلسطین اسرائیل مستقل جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کیااسی دن تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد کے امریکی سفارت خانہ میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جارحیت کو شہ دے رہی ہے۔ کشتی سواروں پر ڈرون سے سفید کیمیکل سپرے کرنا انسانیت سوز اور ناقابل معافی جرم ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھی اپنا سفارتی احتجاج ریکار ڈ کرائے، ہم اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے، مسلم دنیا کو اسرائیلی مظالم کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔انہوں نے کشمیر، فلسطین میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔