ڈاکوئوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک
کندھ کوٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کندھ کوٹ کے قریب پولیس تھانہ بخشاپور کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ پر آپریشن ڈاکوئوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار ڈاکو زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت مرید جکہرانی کے نام سے ہوئی زخمی ڈاکوں میں بگی، فرید، نواب ودیگر شامل ہے ہلاک ہونے والے ڈاکو اور زخمیوں کو اپنے ساتھی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے آپریشن میں ضلع بہر کے تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے، مددگار، اور ریپڈ رسپانس فورس نے حصہ لیا دوران آپریشن پولیس نے ڈاکوں کی پناہگاہوں کو آگ لگا مسمار کر دیا ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس کا آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہیگا اور ضلع کو امن کو گہوارا بنایا جائیگا۔