سانگلہ ہل میں پینے کا صاف پانی نایاب ہو گیا
ننکانہ صاحب(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سانگلہ ہل میں پینے کا صاف پانی نایاب ہو چکا ہے عوام گندا پانی پینے سے مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں تفصیلات کے مطابق قریبا عرصہ بیس سال سے پینے کا صاف پانی عوام کو مہیا نہ کیا جا سکا ہر آنے والے نئے عوامی نمائندے نے سانگلہ ہل کے عوام کو پینے کے صاف پانی مہیا کرنے کے وعدے وعید تو کئے مگر پھر سارے قول و قرار ہوا میں اڑا دئیے گئے عرصہ بیس سال قبل سانگلہ ہل نہر رکھ برانچ کنارے لگائے گئے ٹیوب ویل بند کر دیئے گئے تھے جس کے بعد سانگلہ ہل کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر کنارے ہینڈ پمپ نصب کر کے پانی حاصل کرنا شروع کر دیا مگر وقت کے ساتھ ساتھ نہر کنارے لگائے جانے والے نل بھی گندا پانی دینے لگے ہیں کیونکہ پانی کی سطح زمین سے کافی نیچے جانے کے باعث اب نلوں سے بھی گندا پانی نکلنے لگا ہے جو سانگلہ ہل کے عوام کیلئے ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں سانگلہ ہل کے عوام نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ سانگلہ ہل کے عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے تاکہ لوگ مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔