کرائمز

وفاقی وزیر مملکت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرج کا تحصیل کوٹ رادھا کشن کا دورہ

کوٹ رادھا کشن( ارشد منیر سے ) وفاقی وزیر مملکت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرج ملک رشید احمد خاں کا تحصیل کوٹ رادھا کشن کا دورہ ، ٹی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ، عوامی شکایات پر اے سی آفس میں ایل ڈبلیو ایم سی سے صفائی کے حوالے سے میٹنگ ، وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق کام نہ کرنے پر دس دن کا الٹی میٹم ، بعدازاں میڈیا کے ننمائندوں سے پریس بریفنگ تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز وفاقی وزیر مملکت نیشنل فوڈ ریسرچ اینڈ سیکیورٹی ملک رشید احمد خاں نے عید کے دوسرے روز تحصیل کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں کے مسائل کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی کوٹ رادھا کشن سہیل ریاض چھینہ، کوآرڈنیٹر ملک خالد عمر، مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر رؤف نواب چوہدی سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری محمد علی، کامران خوشی، پروفیسر چوہدری مہر دین متہ، و دیگر مسلم لیگی عہدیداران کے ساتھ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ بعدازاں انہوں نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے قائم کیے گے مراکز کا دورہ کیا اور صفائی کے حوالے سے اے سی آفس میں ایل ڈبلیو ایم سی کے انتظامی افسران سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر دس دن کا الٹی میٹم دیا جبکہ مسلم لیگ کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتلایا کہ شہر اور تحصیل کے لیے سیوریج، سڑکوں کی بحالی کے لیے 6 ارب 40 کروڑ کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے، کوٹ رادھا کشن کو ماڈل شہر بنایا جائے گا، ریلوے اور ھیڈ اوور کی تعمیر اور رائے ونڈ چھانگا مانگا روڈ کو ون وے کروانے کے حوالے سے بھی ان کی اس بجٹ میں رقم مختص کروانے کی پوری کوشش ہو گی، اسکے ساتھ تعلیمی اداروں کی خالی آسامیاں پر کرنے کے ساتھ جہاں ضرورت ہے وہاں اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button