کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کا کا اچانک دورہ
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈا ٹ کام )کمشنر محمد علی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد کا بغیر اطلاع دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور سیکشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، یونیفارم کی پابندی، صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی ترتیب، ادویات کی دستیابی اور مجموعی سروس ڈیلیوری کے معیار کو چیک کیا۔ گذشتہ وزٹ میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر محمد علی نے ہسپتال میں صفائی کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور صفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے آئی سی یو میں اے سی خراب ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال ایم ایس کو خراب اے سی کو فوری ٹھیک کرانے اور آئی سی یو کو مکمل فنکشنل کرنے کے احکامات دئیے۔ کمشنر محمد علی نے یکم جولائی سے ہسپتال میں شام کی شفٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے ڈیوٹی سے بغیر اطلاع غیر حاضری پر شام کی شفٹ کے ڈی ایم ایس کو فوری طور معطل کر دیا گیا۔ کمشنر محمد علی نے غیر حاضر ڈاکٹروں اور سٹاف کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی ہدایات جاری کیں.