کرائمز

نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کردیا

خیرپور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ڈیجی کے گوٹھ مراد گوپانگ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد میر محمد گوپانگ نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال کوٹ ڈیجی پہنچائی گئیں۔ پولیس کے مطابق لگتا ہے کہ میاں بیوی کو پرانی دشمنی پر قتل کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button