روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں ، جرمانے عائد
گوجرخان (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہور گورائیہ کا سرکاری نرخ ناموں کو نظرانداز کر کے روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، کم وزن اور سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر جرمانے عائد کئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہورگورائیہ کی ہدایت پر اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا روزانہ کی بنیاد پر تندوروں پر چیک اینڈ بیلنس جاری ہے گزشتہ روز بھی تندوروں کو چیک کیا گیا اور سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کر کے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر متعدد تندورمالکان کو جرمانے عائد کئے گئے اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر خضرظہورگورائیہ نے کہا ہے کہ متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق نان روٹی فروخت کریں اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کریں اب جرمانوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا بھی اندراج ہوگاحکومت پنجاب نے سختی سے ہدایت جاری رکھی ہے کہ روٹی نان سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کریں بصورت دیگر سخت کارروائی جاری رہے گی