کرائمز
سرائے مغل کے بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کا فقدان،ادویات نایاب
قصور/پتوکی (رانا محبوب احمد سے )پتوکی کے نواحی قصبہ سرائے مغل کے بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کا فقدان ۔۔مریضوں کے لیے ادویات نایاب ۔ھسپتال میں مریضوں کو دینے کے لیے ایک سنگل گولی بھی میسر نہ ھے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریض ادویات نہ ھونے کی وجہ سے بغیر علاج کراے گھروں کو مایوس لوٹ جاتے ھیں جبکہ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب اورڈی سی قصور ای ڈی او ہیلتھ قصور سارا دن مفت ادویات کا ورد کرتے ھیں جبکہ ھسپتال میں مریضوں کے لیے ایک گولی بھی میسر نہ ھے اھلیان علاقہ سراے مغل نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی سی قصور ای ڈی او ہیلتھ قصور سے بنیادی مرکز صحت سراے مغل میں ادویات نہ ھونے پر ایکشن لیکر فوری طور پر ادویات بنیادی مرکز صحت کو مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ھے تا کہ غریب مریضوں کا علاج ممکن ھو سکے۔۔۔