کرائمز

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کا گورنمنٹ پرائمری سکول گئو شالہ کا دورہ

بہاولنگر(راشد ڈھڈی) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کے ہمراہ پی ایس آر پی کے تحت آؤٹ سورس ہونے والے گورنمنٹ پرائمری سکول گئو شالہ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے وہاں صفائی ستھرائی، بچوں کیلئے دیگر دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور پودے لگانے کی کی ہدایت کی انہوں نے سکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ کر کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور طلباء کی جانب سے جوابات پر اپنے مثبت اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کے سکولوں میں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات، صاف ستھرا ماحول، پلے گراونڈز شجر کاری کے حوالے سے پودے سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button