ممتا پامال، ناخلف بیٹے کا ماں اور باپ پر بدترین تشدد
بورےوالا(آصف علی سے ) تھانہ سٹی کے علاقہ 447 ای بی میں ممتا پامال، ناخلف بیٹے کا ماں اور باپ پر بدترین تشددبیٹے نے باپ کو بھی نہ بخشا، گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی کار چھین کر فرار، پولیس کو اطلاع کر دی گئی تھانہ سٹی کے نواحی علاقے 447 ای بی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ناخلف بیٹے نے رشتوں کا تقدس پامال کرتے ہوئے اپنی حقیقی ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم نے نہ صرف اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا بلکہ اپنے باپ کے ساتھ بھی انتہائی بدتمیزی اور بداخلاقی کا مظاہرہ کیا جنونی بیٹے نے اپنے باپ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور زبردستی کار کی چابیاں چھین کر گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گیاذرائع کے مطابق ملزم نے کار کی چابی چھیننے کے لیے اپنے باپ کو بھی مارا پیٹا بوڑھے باپ کو بدترین بدتمیزی اور گالیوں کا نشانہ بناتے ہوئے ملزم نے زبردستی چابی چھینی اور دھمکیاں دیتا ہوا گاڑی لے کر فرار ہو گیاتھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے