کرائمز

زمین کے ٹکڑے کی خاطر بھائیوں میں جھگڑا ، ایک بھائی جاں بحق

پتوکی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )زمین کے تنازعہ پر سگے بھائیوں میں جھگڑے کے دوران ، چھوٹا بھائی جاں بحق، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔افسوسناک واقع نواحی گائوں ڈھولن چک 7میں پیش آیا جہاں زمینی تنازعہ پر دو بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آ کر دونوں اطراف سے حملہ کیا گیا، لڑائی میں ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈز کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دوران لڑائی سر پر آہنی راڈ لگنے سے چھوٹا بھائی جعفر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button