شیخوپورہ : 15 ہزار 543 ٹن آلائشیں اور کوڑا اٹھایا گیا
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے”ستھرا پنجاب“مشن کے تحت صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو بروقت یقینی بنایا گیا ضلع کی صفائی ستھرائی کیلئے 4465 سینٹری ورکرز، 1201 رکشوں اور ٹرکس کا سکواڈ تعینات تھاجانوروں کی الائشیں ڈالنے کے لیے ضلع بھر کی پانچوں تحصیلوں میں شہریوں کے درمیان 3 لاکھ 93 ہزار341 شاپر بیگز تقسیم کیے گئے عید کے موقع پر جانوروں کی الائشیں اکٹھی کرنے کے لیے 49 عارضی کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے تینوں ایام میں مجموعی طور پر 15 ہزار 543 ٹن آلائشیں اور کوڑا اٹھایا گیاجبکہ آلائشوں اور صفائی کے حوالے سے 2102 شکایات موصول ہوئیں، تمام شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر دپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عثمان خداداد اور جی ایم ستھرا پنجاب محمدعثمان راجپوت،جنرل سیکرٹری پریس کلب فاروق ملک،سابق صدر جاوید معراج،عظیم احمد یزدانی، سیف الرحمن سیفی، مصطفی خان، چودھری محمدشفیق، شاہد رفیق،ثمر اقبال،امانت سوہل ودیگربھی موجودتھے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہاکہ سخت ترین گرمی میں سینٹری ورکرز کاگھر گھر جاکر آلائشیں اکٹھی کرنا ان کی ہمت،لگن اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی بدولت ہی شہر اور گردونواح کے ایریاز کے عوام کو ریلیف کی فراہمی میسر آئی ہے دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسران عید کے تینوں ایام میں صفائی آپریشن کی نگرانی کے لئے فیلڈ میں سرگرم عمل رہے ہیں اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے پوائنٹس اور مختلف مقامات کے دور ے کئے گئے تاکہ فیلڈ ورکر متحرک ہوکر کام سرانجام دیں انہوں نے کہاکہ شہریوں نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور صفائی ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور تہنیتی پیغامات بھی دئیے جس سے فیلڈ میں کام کرنیوالے ورکروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں عید الأضحی کے موقع پر تاریخ میں صفائی کے ایسے انتظامات نہیں دیکھے انہوں نے کہاکہ پبلک پارکس میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات سمیت سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے شہریوں کو صاف ستھرا خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کا کام اسی طرح جاری رہے گا۔