ریٹائرڈ سکول ٹیچر کے اغوا اور قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار
پتوکی (ڈاکٹر جاوید اقبال ) تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی ،ریٹائرڈ سکول ٹیچر کے اغوا اور قتل کا معمہ حل، قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار ،ورثاء کی جانب سے پولیس پارٹی کا شکریہ ادا کیا گیا تفصیلات کے مطابق نائلہ بی بی نے تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کروایا کے میرے شوہر کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا نے واقع کا نوٹس لیا ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی، اغوا کے مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کو مغوی محمد ذوالفقار کی ڈیڈ باڈی, نامعلوم ملزم نے جسم کے مختلف حصوں پر چھریوں کے وار کر کے مقتول ذولفقار کو قتل کیا اور نعش کھیتوں میں پھینک دی، پولیس چند گھنٹوں میں ہی سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزم اقبال کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ملزم اقبال نےچھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور اسکا موبائل فون نالے میں پھینک دیا بعد ازاں ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ ورثاء کا ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا ،ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی آصف نذیر کا چند گھنٹوں میں ملزم ٹریس کرنے پر شکریہ ادا کیا مقتول کی بیوی نے قصور پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا