کرائمز

رائیونڈ: مغوی جواں سالہ لڑکی بازیاب، دو اغوا کار گرفتار

رائیونڈ(عبدالرزاق سید سے)ڈولفن فورس رائیونڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا، جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، نواحی علاقے بابلیانہ کی رہائشی ایک لڑکی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس پر لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ڈولفن ٹیم رائیونڈ کے اہلکار روحیل، زبیر، وقاص، حفیظ اور سیکٹر انچارج ریاست کو اطلاع موصول ہوتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دورانِ تفتیش، ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اغوا کاروں، دلیر ولد غلام محمد اور سعید ولد مختار (ساکنان اندرون سندھ) کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر ایک خفیہ مکان پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔رائیونڈ ڈولفن فورس کی بروقت کارروائی پر اہل علاقہ نے خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پولیس اسی طرح شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button