کرائمز

خطرناک جرائم پیشہ گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی، ٹیم کو شاباش

دنیاپور( چوہدری حسنین رضا) ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے خطرناک جرائم پیشہ گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی سی ڈی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کو شاباش دی اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈی پی او کی جانب سے سی سی ڈی ٹیم کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن(ر)علی بن طارق نے کہا کہ سی سی ڈی ٹیم نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت، جانفشانی اور مستعدی کے ساتھ خطرناک عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا، جو کہ قابلِ فخر عمل ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی جیسے متحرک اور فعال یونٹس پولیسنگ کو مؤثر، نتیجہ خیز اور عوام کے لیے قابلِ اعتماد بنا رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بہادر، چاک و چوبند اور فرض شناس افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا اصل سرمایہ ہیں، اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button