کرائمز

عوام نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنا دیا

وہاڑی / فتح شاہ (شبیر احمد سے )تھانہ فتح شاہ کی حدود میں بکرا چوری کی واردات ،عوام نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے،واردات کو ناکام بنا دیا،مزاحمت پر ایک شخص زخمی،ایک چورعوام کے ہتھےچڑھ گیا،خوب مالش کے بعدپولیس کے حوالےکردیا،چور گینگ کی شناخت ،ظہیر عباس ولد امداد حسین شیرازی قوم سید سکنہ مجاہد کالونی گرفتار ،چک نمبر 329ای بی کارہائشی لیاقت بھٹی کے احاطہ میں نامعلوم چور داخل ہو کر جانور چوری کر کے فرار ہونے لگے تو گھر والوں کو پتہ چل گیا،چور بکرا لے کر رکشہ پر فرار ہونے لگے تو عوام نے پیچھا کیا تو ایک چور اور رکشہ بکرے سمیت عوام کے ہتھے چڑھ گیا خوب درگت کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،شہری جانور چوری کے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان ،اہل علاقہ نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button