شجاع آباد : ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
ملتان(اظہرتاج قریشی) شجاع آباد کے نواحی علاقے چک آر ایس کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل رکشہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا حادثے میں محمد رمضان ولد نذیر احمد عمر تقریباً 30 سال، سکنہ شاہ جمال، مظفرگڑھ سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے میں رکشہ میں سوار شعیب ولد محمد اکرم عمر 28 سال، سکنہ شاہ جمال، مظفرگڑھ زخمی ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل رکشہ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں رکشہ بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرایا۔ زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کی گئی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔