کرائمز

قبضہ مافیا نے اپنے گھر کچن کمرے واش روم تعمیر کرلیے

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)
شجاع آباد محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت لاپرواہی عدم توجہی کے باعث اندرون شہر کے مین بازاروں کے باہر قدیمی قلعہ بھی قبضہ مافیاں سے محفوظ نہیں قدیمی قلعہ پر قبضہ کرکے قبضہ مافیاں نے اپنے گھر کچن کمرے واش روم تعمیر کرلیے محکمہ آثار قدیمہ کے افسران شاہی خواب خرگوش کی نیند کے مزے لینے میں مصروف عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں اور شہریوں کا کمشںنر ڈپٹی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر اور محکمہ آثار قدیمہ کے ذمہ دار اعلی حکام سے قبضہ مافیاں سے شہر کے قدیمی قلعہ کی اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد ایک تاریخی شہر ہے جس کے چار مین گیٹ ہیں اور چاروں مین گیٹوں کے باہر قدیمی قلعہ ہے جس پر محکمہ آثار قدیمہ کے افسران شاہی کی غفلت لاپرواہی عدم توجہی کے باعث قلعہ کی بیک سائیڈ پر قائم مکان مالکان نے قدیمی قلعہ کی اراضی پر قبضہ کرکے قدیمی قلعہ پر اپنے گھروں کے کمرے کچن واش روم ڈرائنگ روم قائم کرکے قلعہ کی اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے المیہ یہ ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ کے افسران شاہی کی اس جانب کئی بار پرنٹ میڈیا اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے اس جانب توجہ بھی دلوائی گئی لیکن محکمہ آثار قدیمہ کے افسران شاہی کے کان پر جوء تک نہیں رینگی اور محکمہ آثار قدیمہ کے افسران شاہی خواب خرگوش کی نیند کے مزے لینے میں مصروف عمل ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے محکمہ آثار قدیمہ کے افسران شاہی نے اپنی آنکھوں پر کالے رنگ کی عینک لگائی ہوئی ہے جس کے باعث محکمہ آثار قدیمہ کے افسران شاہی کو قدیمی قلعہ پر قبضہ مافیاں کا قبضہ نظر نہیں آتا عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں اور شہریوں نے کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر اور محکمہ آثار قدیمہ کے ذمہ دار اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے قدیمی قلعہ پر سے قبضہ مافیاں کا قبضہ ختم کرایا جائے اور قدیمی قلعہ کی تزین وآرائش کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button