دریا خان رند اور سانگھڑ پولیس نے چرس کے 02 ڈیلر گرفتار کرلیے
سانگھڑ:(نمائندہ کرائمز پوائنٹ ) 10منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں کم و بیش 01 کلو چرس سینکڑوں پڑیاں مضر صحت گٹکا اور شرآب بھی برآمدبمسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہونے پر اصل مالک کے سپرد۔ تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایات پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی گئیں ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے چرس کے ڈیلر دلبر خان نظامانی کو گرفتار کرکے 630 گرام چرس برآمد کی ہے جبکہ ایس ایچ او دریا خان رند اشرف علی زرداری نے چرس کے ڈیلر ساجد علی رند سے 350 گرام چرس برآمدکی ہے اس کے علاوہ سانگھڑ پولیس نے منشیات فروشوں محمد کریم بروہی سے 20 لیٹر اور لال خان سے 30 لیٹر شرآب بھی برآمد کی ہے ایس ایچ او ٹنڈوآدم محمد حنیف مہر نے منشیات فروشوں گل زماں مری علی نواز ملوکھانی دیپک اور عدنان سے 760 بڑیاں مضر صحت گٹکے کی برآمد کی ہیں ایس ایچ او شہدادپور نیاز حسین کلہوڑ نے حبیب اللہ لنجوانی سے 10 لیٹر شرآب اور ایس ایچ او تعلقہ جابر حسین لاہوری نے نیاز علی مکرانی سے 10 لیٹر شرآب برآمد کی ہے ایس ایچ او جھول منیر احمد بالادی نے محمد عظیم راجپوت کی چوری ہو جانے والی موٹر سائیکل برآمد ہونے پر اصل مالک کے سپر کردی۔