علاقائی خبریں

مسائل کے حل کے لیے تمام تحصیلوں کو یکجا ہونا ہوگا:غزالی

اٹھارہ ہزاری(آصف اقبال) جھنگ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تحصیلوں کو یکجا ہونا ہوگا، عمیر الغزالی تفصیلات کے مطابق جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی مرکزی قیادت مولانا حافظ عمیر الغزالی ،محمد عمران شاہد اور مولانا عرفان نجمی نے تحصیل پریس کلب اٹھارہ ہزاری میں تقریب تقسیم نوٹیفکیشن کے بعد میڈیا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ کا اصل مسئلہ اتفاق کی دعوت اور ترغیب کی کمی ہے۔لوگ سیاسی وفاداریوں کی بنیاد پر اس قدر متشر ہو چکے ہیں کہ انکو ایک جگہ پر ان کے اپنے ضلع اور گھر کے لیے بھی جمع کرنا آسان نہیں تھا مگر تحریک کے ذمہ داران نے اسکا بیڑہ اٹھایا اور کر دکھایا ہے۔آج تحصیل اٹھارہ ہزاری میں آٹھ زونز کا افتتاح ہے جوکہ بالترتیب اٹھارہ ہزاری کمیٹی،رشید پور زون،روڈوسلطان ،کوٹ شاکر ،بھریڑی زون ،ماڑی شاہ صغیرہ اور واصو آستانہ میں کام کریں گے۔انہوں نے حکومت پنجاب سے ذیل مطالبات کیے اٹھارہ ہزاری شہر کو سیوریج سسٹم دیا جائے۔ماڑی شاہ صغیرہ مین دریائے جہلم پر پل تعمیر کیا جائے تاکہ سرگودھا ڈویژن اور خوشاب میانوالی سے ملحق اضلاع سے لوگوں کی آمدورفت ممکن ہوجائے۔اٹھارہ ہزاری تحصیل جوڈیشل بلاک تعمیر کیا جائے اور فنکشنل کیا جائے۔بینکنگ کورٹ کا جھنگ سے خاتمہ اور ٹوبہ منتقلی افسوس ناک ہے اس پر سیاستدانوں کی خاموشی شرمناک ہے۔روڈو سلطان میونسپل کمیٹی کو بحال کیا جائے۔گورنمنت ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اٹھارہ ہزاری میں ڈگری کلاسز کا اغاز کیا جائے۔اٹھارہ ہزاری میں ہیوی ٹریفک کے لیے بائی پاس تعمیر کیا جائے۔تحصیل کو مکمل فنکشنل کیا جائے۔جھنگ کو ڈویژن بنایا جائے ،میڈیکل کالج کی منظوری کاباقاعدہ اعلان کیا جائے،تحصیلوں کو ملانے والے تمام روڈز کو ون وے کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جھنگ کے عوام کا تحریک سے بڑھتا پیار اور محبت جھنگ کے مستقبل کی طرف واضح اشارہ ہے کہ جھنگ کی عوام اب فرقہ واریت، قومیت، لسانیت اور وڈیرہ شاہی سے نکل کر اپنے حقوق کا حصول چاہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button