کرائمز
لاہور،شہر کے مختلف مقامات سے 2افراد کی لاشیں برآمد
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لاہور شہر کے مختلف مقامات سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق سندر کے علاقہ میں نہر سے 35نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے۔گارڈن ٹائون میں جناح ہسپتال کے قریب سے 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی۔جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔