سرکاری اراضی غیر قانونی طریقے سے الاٹ کیس ، ملزمان طلب
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لاہور ہائیکورٹ نے دوہزار کینال سے زائد سرکاری اراضی غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنے کے کیس میں سابق اے ڈی سی آر سمیت پانچ غیر حاضر ملزمان کو ضمانت منسوخی کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 24جون کوپیش ہونے کا حکم دے دیا۔جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی ،،سابق اے ڈی سی آر ننکانہ رانا امجد علی سمیت پانچ ملزمان پیش نہ ہوئے،جبکہ سابق تحصیلدار سیلمان کریم سمیت دیگر 11 ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست میں عدالت پیش نہ ہوئے ، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رونیو سمیت دیگر ملزمان نے دوہزار چار سو دو کینال اراضی مختلف لوگوں کو بوگس ریکارڈ کی بنیاد پر الاٹ کی ،،ڈی سی ننکانہ کی مدعیت میں سابق اے ڈی سی آر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،انٹی کرپشن کورٹ نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے ،ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ، ان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں ، عدالت نے پیش نہ ہونے والے سابق اے ڈی سی آر ننکانہ رانا امجد علی سمیت پانچ ملزمان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چوبیس جون تک ملتوی کردی۔