کرائمز
چوہنگ میں شوہر نے گولی مار کر بیوی کو قتل کردیا
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) چوہنگ میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطاق مقتولہ کی شناخت نصرت انسا کے نام سے ہوئی جوکہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ شاپنگ کے لیے جارہی تھی ۔ ملزم امتیاز نے راستے میں روک کر فائرنگ کردی جس سے مقتولہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔