کرائمز
اوور بلنگ ،جھوٹے مقدمات کا اندراج، کسان لیسکو کے خلاف پھٹ بڑے
چونیاں(محمدشہزادمغل) بجلی کے بلوں میں زائد ٹیکسوں کی وصولی، اوور بلنگ اور جھوٹے مقدمات کا اندراج، کسان لیسکو واپڈا کے خلاف پھٹ بڑے،کسان اتحاد کا لیسکو کے خلاف احتجاج اور راہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس، ایکسیئن لیسکو چونیاں فیصل اشرف کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، کسان عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں زائد ٹیکسوں کی وصولی اور دیگر ظالمانہ پالیسیوں کو ختم کر کے عوام کو ریلیف دے اور ایکسیئن چونیاں کے خلاف کاروائی کرے، مطالبات نہ ماننے کی صورت میں 29 جولائی کو چیف لیسکو آفس لاہور کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔