فیصل آباد ڈاکٹرز کی غفلت سے خاتون جاں بحق انکوائری رپورٹ میں ڈاکٹرز گنہگار
فیصل آباد( کرائم رپورٹر) فیصل آباد کے مشہور الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل 20 سالہ اشنا نے آپریشن کروایا جس دوران ڈاکٹرز کی غفلت سے قینچی پیٹ میں ہی رہ گئی تکلیف کے باعث ہسپتال پہنچی تو ایکسرے میں قینچی نظر آئی جس پر انفکشن پھیل گیا اور 5 روز ہسپتال میں رہنے کے بعد اشنا کی موت واقعہ ہو گئی جس پر واقعہ کی انکوائری ہوئی تو پتا چلا کہ 7 فروری کو ڈاکٹر حسنین اعجاز،نعمان بشیر ،شہزاد اور احمد ستار نے اشنا کے آپریشن کے دوران قینچی پیٹ میں چھوڑ دی جس کے باعث پیٹ میں انفیکشن ہو گیا اور اشنا کو دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں ایکسرے میں قینچی سامنے آ گئی انفیکشن کے باعث اشنا پانچ روز ہسپتال میں رہنے کے بعد انتقال کر گئی جس پر ورثاء نے احتجاج کیا تو ڈی ایس پی سول لائن موقع پر پہنچے اور لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے انکوائری شروع کی جس کی رپورٹ کے مطابق پیٹ میں قینچی رہ جانے کے باعث اشنا کے پیٹ میں انفکشن ہوا جس سے اس کی موت واقعہ ہو گئی سڑکوں پر اپنے جائز ناجائز مطالبات کے لئے احتجاج کرتے ڈاکٹرز کی نااہلی منظر عام پر آنے کے بعد ان ٹک ٹاکر ڈاکٹروں کے خلاف ریاست کی جانب سے سخت کاروائی عمل میں لانی چاہئے اور انہیں دوبارہ انسانی جانوں سے کھیلنے کا موقع نہیں دینا چاہئے